افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین میر ویس اشرف نے کہا ہے کہ افغانستان کی خواتین کرکٹرز کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے محکمہ جاتی منیجرز کے ساتھ پہلی ملاقات میں نئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ خواتین کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اہم مطالبات میں سے ایک ہے اور ہم ان تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔









