افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے بعد ایک ہسپتال کے باہر لوگ اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حملہ کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں ہوا۔
پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا کہ طلبہ امتحانات کی تیاری کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔








