کابل:افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے 5وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا
جس میں سرکاری ملازمین کو 5وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین5وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔