واشنگٹن،؛امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی راجدھانی کابل واقع ہوائی اڈے کو طیاروں کی آمد و رفت کے لئے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجکر 35 منٹ پر دوبارہ سے کھول دیا گیا۔
امریکی فوج کے بریگیڈیئر ولیم نے پیر کو یہ اطالع دی۔ انہوں نے کہا ’’افغانستان کے وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 35 منٹ ہوائی راستہ کو طیاروں کی پروازوں کو دوبارہ سے کھول دیا گیا۔ امریکی فوجیوں کے ساتھ پہلا سی۔ 17 طیارہ ہوائی اڈے پر اترا اور اگلا سی۔ 7 طیارہ لینڈ کرنے کی تیاری کررہا ہے‘‘۔