افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں 24 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کی صحت عامہ کے ادارے کے ترجمان محمدرفیق شیرزئی نے کہا ہے کہ کمر کلاغ کے علاقے میں آج ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو فوجی زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے دھماکے سے پولیس کا ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ ہوا۔
دوسری جانب بلخ شہر میں کل ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 3 فوجی بھی شامل ہیں۔
ادھر تخار پولیس کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی علماء کونسل کے صدرمولوی عبدالصمد گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق ہوئے جبکہ اس دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ بم مولوی عبدالصمد کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔