سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اس حوالے سے عائد تمام پابندیاں اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر ادا کی گئی۔
گزشتہ روز سعودی عرب نے کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت دینے اور حرمین شریفین کو بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
After One and a half years…
Sheikh Hudaify announces: "Stand straight… straighten your rows… and close the gap" in Masjid Al Nabawi, Madinah pic.twitter.com/Lfh7S2Lbcl
— Inside the Haramain (@insharifain) October 17, 2021
جس کے بعد گزشتہ شب سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئرز بھی ہٹادیے۔
اس سے قبل سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی لاتے ہوئے اور مکمل گنجائش کے ساتھ حرمین شریفین کھولنے کے حالیہ اعلان کے تناظر میں مسجد الحرام کی اندرونی و بیرونی راہداریوں سمیت مختلف مقامات سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نصب کی گئی علامتیں ہٹادی گئیں۔
علاوہ ازیں حرمین شریفن کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر مسجد الحرام میں خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگے بیریئر ہٹائے جانے کی تصاویر اور وٰیڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔
After one and a half years of precautionary measures due to COVID-19, the Imams of Masjid Al Haram & Masjid An Nabawi instruct worshipers to: "straighten [the] rows and close the gaps". #haramaininfo pic.twitter.com/G13doyiF2G
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) October 17, 2021