انسان جب صبح سویرے بیدار ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ ننھے منے پرندوں کی چہچہاہٹ سنتا ہے، جس کو ہر انسان پسند کرتا ہے، پرندوں کے گنگنانے سے موسم خوشگوار ہوجاتا ہے، ہر پرندہ صبح صبح رب العالمین کی کبریائی بیان کررہا ہوتا ہے، صبح سویرے چہچہانا پرندوں کا فطری عمل ہے، اس حوالے سے ماہرین نے تحقیق کے بعد کچھ چیزیں بتائیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرندوں کے تحفظ کی ایک برطانوی تنظیم وڈ لینڈ ٹرسٹ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پرندوں کی چہچہاہٹ صبح 4 بجے شروع ہوتی ہے اور پھر گھنٹوں جاری رہتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر پرندہ ربالعزت کی حمد بیان کررہا ہو تا ہے اور اپنے رزق کے لیے دعا کرکے نکلتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پرندے صبح سویرے گا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں، یعنی ان کی چہچہاہٹ دوسرے پرندوں کو بتاتی ہے کہ اُنہوں نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے، صبح سویرے سرد اور خشک ہوا کی وجہ سے پرندوں کو ہوا میں صاف آواز پھیلانے کا موقع ملتا ہے اور وہ اپنی آواز سن کر دوسروں کو بھی پہچان لیتے ہیں۔