لکھنؤ: اترپردیش میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کراری شکست کے بعد کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ میرٹھ منڈل کے انچارج پرشانت گوتم کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پرشانت نے پارٹی کے بڑے لیڈروں پر الزام لگایا ہے اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو خط لکھ کر استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکست کے ذمہ دار بعض دیگر عہدیداروں پر جلد کارروائی کی جا سکتی ہے۔









