غزہ کے بعد رفح اور خان یونس کے کئی علاقوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے ۔ فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے البرہمہ کے علاقے خربہ العداس میں ایک رہائشی عمارت اور رفح میں الکویتی اسپتال کے قریب کئی اور اہداف کو نشانہ بنایا۔ غاصب صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے خان یونس کے کئی علاقوں پر بمباری بھی کی۔









