پیازکےبعد اب ٹماٹرکی قیمت ساتویں آسمان پرپہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 30 سے 40 روپئےکلوکی قیمت پرملنے والا ٹماٹراب 80 روپئے کے پارپہنچ گیا ہے۔ وہیں دہلی میں ایک لیٹرپٹرول کی قیمت کم ہوکر74.04 روپئےتک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں دارالحکومت دہلی میں ٹماٹرکی قیمت میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
دہلی میں اس وقت ٹماٹرمہاراشٹر، کرناٹک اورہماچل پردیش سےآرہا ہے۔ تاجروں نے بتایا کہ کرناٹک اورمہاراشٹرمیں ہوئی زبردست بارش کے سبب فصل خراب ہوگئی ہے، جس سے ٹماٹرکی پیداواربھی کمزورہوگئی ہے۔
سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں ساتویں آسمان پرپہنچ گئی ہیں۔ دہلی، نوئیڈا، فریدآباد اورگروگرام میں پیازکی قیمت 60 سے80 روپئے فی کلوہوگئی ہے۔ وہیں ٹماٹرکی قیمت فی کلو 80 روپئےتک پہنچ گئی ہے۔
ساتھ ہی گوبھی 80 روپئے سے100 روپئے فی کلوہوگئی ہے۔ لوکی کی قیمت بھی اب 40 روپئے فی کلو گرام ہے، اس کےعلاوہ کیلے کی قیمت 50 روپئے فی درجن ہوگئی ہے۔ سیب کی قیمت 90 روپئے سے 150 روپئے تک ہوگئی ہے۔ آزاد پورمنڈی اگریکلچرپروڈیوس مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے ذریعہ تیارکی گئی قیمتوں کی فہرست کےمطابق جمعہ کو دہلی میں ٹماٹرکی ہول سیل (تھوک قیمت) قیمت 12 روپئے سے 46 روپئے تک تھی اور 556.4 ٹن ٹماٹرکی آمد ہوئی تھی۔
آزاد پور، اے پی ایم سی کی ریٹ لسٹ کےمطابق 25 ستمبرکوٹماٹرکی تھوک قیمت 8 روپئے سےلےکر34 روپئے فی کلو تھی اورآمد 560.3 ٹن کی تھی۔ ایک ہفتے پہلے 19 ستمبرکو دہلی میں اے پی ایم سی کی قیمت کےمطابق ٹماٹرکی تھوک قیمت 4.50 روپئے فی کلو تھی۔
کیوں مہنگا ہورہا ہے ٹما ٹر
تاجروں کا کہنا ہےکہ مانسون سیزن میں ستمبرکےآخری ہفتےمیں ہوئی زبردست بارش سے ٹماٹرکی فصل خراب ہوگئی ہے۔ دہلی کی آزاد پورمنڈی کےکاروباریوں کا کہنا ہےکہ ٹماٹر جلدی خراب ہونےوالی سبزی ہے۔ ایسے میں بارش سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اسی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ آزاد پورمنڈی میں جمعہ کوٹماٹرکی تھوک قیمت 1000-700 روپئےفی پیکٹ (ایک پیکٹ میں 25 کلو) تھی۔ پیازکی قیمتوں کوقابوکرنےکےلئے حکومت ایکسپورٹ پرپابندی لگا چکی ہے۔