نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی ) سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر بے شک قیاس آرائی کا دور گرم ہو لیکن وہ اب بھی ملک میں پسند کئے جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے میں سب سے اوپر ہیں۔
اگرچہ 38 سالہ دھونی اپنے کیریئر کے آخری پڑاؤ پر ہوں، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔