دنیا بھر سے 20 لاکھ عازمینِ حج مناسک حج کے پہلے مرحلے میں منیٰ پہنچ گئے۔منیٰ میں آج رات قیام کے بعد عازمین صبح حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے۔
عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔
مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔