نئی دہلی: مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کرنے کے اگلے دن یعنی 2 فروری 2023 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مضبوط عالمی تجارت کے درمیان جمعرات کو قومی دارالحکومت کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 770 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ چاندی کی قیمت آج 1,491 روپے بڑھ گئی۔
ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ جانکاری دی ہے۔قومی راجدھانی میں جمعرات کو سونے کی قیمت 770 روپے بڑھ کر 58,680 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں سونا 57,910 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔چاندی کی قیمت بھی 1,491 روپے بڑھ کر 71,666 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی۔
ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار نے کہا دہلی میں سونے کی حاضر قیمت 770 روپے بڑھ کر 58,680روپے فی 10 گرام ہو گئی۔