تل ابیب :۔اسرائیل میں عدالتی نظام میں نام نہاد اصلاحات اور ججوں کے اختیارات کم کرنے سے متعلق حکومتی قانون سازی کے خلاف احتجاج کرنے والے رہ نماؤں نے ’یوم الغضب اور مزاحمت‘ کا اعلان کیا ۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے ملک بھرمیں یوم مزاحمت کے موقعے پر ہائی الرٹ کیا ہے۔ تمام اہم مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور بن گوریون ہوائی اڈے کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔









