راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنی ماں کو کھو دیا ہے، اب لگتا ہے کہ ان کے شوہر بھی ہاتھ سے نکل جائیں گے۔ راکھی نے ایک بار پھر میڈیا کے سامنے اپنا درد بیان کیا ہے۔ راکھی کی شادی شدہ زندگی ٹھیک نہیں چل رہی بلکہ شوہر عادل خان درانی اسے سیڑھی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
عادل کے تعلقات کسی لڑکی کے ساتھ چل رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ سب کے سامنے شادی کی بات نہیں مان رہا تھا۔ راکھی نے عادل پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شردھا والکر کی طرح فریج میں نہیں جانا چاہتی ہیں۔
راکھی نے حال ہی میں عادل درانی کے ساتھ شادی کی باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ شادی کے وقت اس نے رجسٹر کے کاغذات اور تصاویر شیئر کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ عادل نے شادی کر لی ہے لیکن سب کے سامنے اسے ماننے سے انکار کر رہا ہے۔ یہ معاملہ روشنی میں آیا اور راکھی نے کہا کہ سلمان بھائی (سلمان خان) نے عادل سے بات کی اور شادی کو قبول کر لیا۔
اس کے بعد دونوں کی خوشنماتصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ راکھی کی شادی صحیح راستے پر چل رہی ہے لیکن ماں کی موت کے بعد راکھی نے عادل کی گرل فرینڈ کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
نہیں میرا خدا سے موازنہ نہ کرو.. میں بیوی بننا چاہتی ہوں، بچوں کی ماں بننا چاہتی ہوں، میں انسان بننا چاہتی ہوں۔ میں یہ سب بتانا نہیں چاہتی تھی، اب تک خاموش رہی۔ عادل نے اس لڑکی کی وجہ سے شادی سے انکار کر دیا۔ پھر میڈیا’ فینس اور دنیا کے خوف سے شادی قبول کر لی۔ میں کسی کی سیڑھی نہیں بننا چاہتی۔ مجھے سیڑھی مت بناؤ”۔