سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد امریکہ اور اسرائیل میں اختلافات گہرے ہوگئے ایسے میں جبکہ تقریبا گذشتہ چھ میہنوں سے غاصب صیہونی حکومت، امریکی ایما پر غزہ کے نہتے اور مظلوم باشندوں کے خلاف خوفناک جرائم کا مرتکب ہو رہی ہے ، پیر کے روز واشنگٹن کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے سے صیہونیوں میں امریکہ سے ناراضگي بڑھ گئی ہے اور دونوں کے درمیان اختلافات گہرے ہوگئے ہیں-









