قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سفارت خانہ دوبارہ کھول دیاجائے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی جانب سے ایک وفد دمشق پہنچ گیا ہے تاکہ شام میں سفارت خانے کی بحالی کے لیے راستہ بنایا جائے۔









