نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن پرسکون رہنے کے بعد پھر آگ لگ گئی۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ممبئی میں پٹرول 113.76 روپے اور ڈیزل 104.71 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.97 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.60 روپے اور ڈیزل 103.25 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول 103.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 21 پیسے کا رہ گیا ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 102.17 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.96 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.06 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔