منی پور میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا۔ بشنو پور لوک سبھا حلقہ میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد مشتعل بھیڑ نے ای ایو ایم کو توڑ دیا۔
منی پور میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے مویرانگ اسمبلی حلقے کے تھامن پوکپی میں پولنگ بوتھ پر فائرنگ کی گئی۔ وہیں چھتیس گڑھ کے بیجاپور سے دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق بیجاپور کے چہکا گاؤں میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ زخمیو ہو گئے۔ پولیس نے دھماکی کی تصدیق کی ہے۔