صیہونی حکومت نے اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے ، غزہ میں دوا بنانے والےکارخانے پر بمباری کی ہے-
صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مرکزی غزہ میں دیرالبلح میں واقع دوا بنانے والے ایک کارخانے پر بمباری کی ہے-
صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع شیخ رضوان کے علاقے میں بھی فلسطینیوں کے اجتماع پر بمباری کی جس میں چھ افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج صبح شہر رفح اور مشرقی غزہ پر بھی بمباری کی ہے- اس حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے-
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کر کے سات فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے رفح شہر کے وسط میں واقع ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا ہے-
جارح فوجیوں نے شہر طولکرم میں بھی آج صبح حملے کئے ہیں- بنی نعیم کے علاقے میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا- فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں شہداء کی تعداد تینتیس ہزار آٹھ سو تینتالیس ہوگئی ہے۔