بالاسور: ہندستان نے ملک میں ہی تیار سطح سے ہوا میں مار کرنے والے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا آج اڑیسہ کے ساحل کے نزدیک واقع عبدالکلام جزیرہ سے کامیاب تجربہ کیا۔
تین ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کا عبدالکلام جزیرہ کے لانچ کمپلکس نمبر تین سے صبح نو بج کر 12 منٹ پر کامیاب تجربہ کیا۔ اس کی لمبائی 16 میٹر اور اس کا وزن آٹھ ٹن ہے ۔
اس میں دو سطحوں پر ایندھن بھرے جانے کی خصوصیت ہے اور اس کا قطر 1.8 میٹر ہے ۔ اس میزائل کی رسائی چین تک ہے ۔
اگنی -3 کی صلاحیت تین ہزار سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی ہے جو ڈیڑھ ٹن تک روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔