آگرہ:تاج نگری آگرہ میں واقعہ جامع مسجد کی سیڑیوں میں مبینہ طور سے دبی بھگوان کیشودیو کی مورتی کو نکالنے کے لئے شری کرشن جنم بھومی سنرچھت سیوا ٹرسٹ نے سول جج کی عدالت میں مقدمہ داخل کیا ہے ۔
عدالت نے مقدمہ کی عرضی منظور کرتے ہوئے مدعا علیہ کو نوٹس جاری کر کے 31مئ تک اپنا موقف داخل کرنے کو کہا ہے ۔ ٹرسٹ کے صدر منوج کمار پانڈے کی جانب سے مقدمہ 11مئی کو داخل کیا گیا تھا۔ پیر کو انتظامیہ کمیٹی شاہی مسجد آگرہ قلعہ، چھوٹی مسجد دیوان خاص، جہاں آراء بیگم مسجد آگرہ قلعی کے سکریٹری ، یوپی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین اور شری کرشن جنم استھان سیوا سنستھا کے سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے ۔
😍😍😍
Court accepts please seeking to dig out Lord Krishna idol from Agra's Jama Masjid pic.twitter.com/6iNvv8tZbG— देशभक्त (@Kamalakar_7777) May 16, 2023