آگرہ: 04 فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع آگرہ کے باہ علاقے میں پیر کوگھنے کہرے کی وجہ سے ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس سیکورٹی کے لئے لگائے گئے کمبھے سے ٹکرا گئی۔
اس حاڈثے میں بس ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 25 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بس دہلی سے مدھیہ پردیش کے بھنڈ جارہی تھی۔