قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے چار سو قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھے جانے کی شرط پر قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطین کے رہا کئے جانے والے قیدیوں میں کچھ ایسے نام بھی شامل ہیں کہ جن کی سزائیں زیادہ بڑی رہی ہیں جبکہ چار سو فلسطینیوں کی رہائی کے عوض چالیس صیہونی خواتین و سن رسیدہ قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اس سے قبل العربیہ ٹی وی چينل نے رپورٹ دی تھی کہ دوحہ میں قطر، مصر اور امریکہ کی سہولتکاری سے صیہونی حکومت کے نمائندہ وفد اور حماس کے نمائندوں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات ہوں گے۔ صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ان مذاکرات میں ایسے قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا تبادلہ بھی ہو گا کہ جنھیں رہا کئے جانے سے اتفاق کیا گیا ہے جبکہ جنگ بندی اور غزہ کے شمال میں فلسطینیوں کی واپسی کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔
(سحر ٹی ؤی)