پانچ ممالک کی تنظیم ’برکس‘ میں نئے ملکوں کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برکس میں شمولیت کے خواہشمند ممالک کے لیے اصول وضوابط طے کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 23 ممالک برکس تنظیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مزید ملکوں کو برکس میں شامل ہونے دینا چاہیے۔
جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے برکس گروپ کی توسیع تیز کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ برکس تنظیم برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل ہے۔
South African President, Cyril Ramaphosa Announced The Inclusion Of These New Countries: Argentina, Iran, Ethiopia, UAE, Saudi Arabia, & Egypt As Members Of BRICS (Brazil, Russia, India, China) As The 2023 Summit Ends In SA & Will Be Hosted In #Russia 2024 https://t.co/HV7KDKHHSk
— Bolanle O #Blog #News #Art (@Stereogoddess) August 24, 2023