ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
ایران میں 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز سوموار کو ہوا تھا اور یہ عمل پانچ روز جاری رہے گا۔اس کے بعد شورائے نگہبان صدارتی امیدواروں کی سیاسی اور اسلامی اہلیت کا جائزہ لے گی اور پھر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔