ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ احمد آباد میں کھیلا جا رہا تھا جہاں دوسرے ہی دن ہندوستان نے فتح کا پرچم لہرا دیا۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست فاش دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے ساتھ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہنچنے کی ہندوستان کی راہیں بھی آسان ہو گئی ہیں۔







