ماسکو: روس کی وزارت برائے ایمرجنسی امور کے نائب سربراہ الیکسی سرکو نے شام میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔ جب کہ انسانی امداد کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
الیکسی سرکو کاغیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ ہم نتائج کا خلاصہ تیار کر رہے ہیں، ہم وزیر کو مطلع کریں گے جس کے بعد روسی صدر کو رپورٹ دی جائے گی کہ امدادی کارروائی مکمل ہو گئی ہے، لیکن انسانی امداد جاری ہے۔
اسی سیاق و سباق میں شامی اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں دم توڑنے کے بعد وائٹ ہیلمٹ نے لاشیں نکالنے اور ملبہ صاف کرنے کا خوفناک اور مایوس کن مشن شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کی طبی عملی کی ایک عہدیدار عبدالرحمن نے کہا کہ ہم اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ملبے کے نیچے سے آخری شخص کو نہیں نکال لیتے۔