سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کوپارلیمانی چناؤ میں اتارکروزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی کے ملزموں کی حمایت کاثبوت دیاہے۔ یہ الزام ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے عائد کیا۔
وہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقے کے کنڑ تعلقہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ، اسد اویسی نے مالیگاؤں دھماکوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ سادھوی پر6 لوگوں کے قتل اور سینکڑوں افراد کو زخمی کرنے کاالزام ہے ایسی سنگین الزامات کا سامنا کرنے والی سادھوی کوامیدواری دینا کیسے جائزہوگیا۔اسد اویسی نے وزیراعظم مودی کو جھوٹوں کاسردارقراردیا۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے دعوی کیاکہ مرکزمیں اب سیاسی منظرنامہ بدلنے والاہے اورعلاقائی پارٹیاں حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریگی۔اسدالدین اویسی خلد آباد میں اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے ایم آئی ایم اور ونچت اگھاڑی کے امیدوارامتیاز جلیل کی حمایت میں تہشیری مہم چلائی۔اس موقع پر ایم آئی ایم سربراہ نےاورنگ آباد کے ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اورنگ آبادکا ووٹر تاریخ رقم کریگا ۔