دیوبند۔(نامہ نگار)۔مرکزی حکومت کا ایئر انڈیا کی۱۰۰فیصد حصہ داری کو فروخت کرنے کا فیصلہ ملک مخالف ہے مودی حکومت ملک کو کنگال کرنے پر لگی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار سول کورٹ دیوبندکے سینئر وکیل منصور انور خان نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے ایئر انڈیا کی حصہ داری کو پرائیویٹ سیکٹر کو فروخت کئے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ،بے روزگاری اورمہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہے کسانوں کی حالت خراب ہے۔
اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے سرمائے کو بیرون ملک میں لٹاکر اسپنی یاست چمکانے کا کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر نی چاہئے اور کوئی ایسا حل نکالنا چاہئے جس سے بے روزگاروں کو ملازمت ملے اور ایئر انڈیا کے کسی بھی ملازم کی ملازمت نہ جائے ۔