نئی دہلی: ایئر انڈیا کے طیارہ میں ایک مسافر کے ذریعہ خاتون مسافر پر پیشاب کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اس معاملے میں ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کمپنی پر ایک بڑا جرمانہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک نوٹس میں ڈی جی سی اے نے ملزم شنکر مشرا پر چار ماہ تک پابندی لگائے جانے کے ایئر انڈیا کے فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
ساتھ ہی ڈی جی سی اے نے اصولوں کی خلاف ورزی کے لیے ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
اتنا ہی نہیں، اپنی ڈیوٹی کرنے میں ناکام رہنے والے فلائٹ کے ‘پائلٹ اِن کمانڈ’ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے رد کر دیا ہے۔علاوہ ازیں ایئر انڈیا کی ‘ڈائریکٹر ان فلائٹ’ سروسز پر بھی 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔