نئی دہلی، 16 مئی ؛ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں آج سے پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جس سے قومی دارالحکومت میں اس کی قیمت 65 ہزار روپے فی کلو لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
اس ماہ دوسری مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم مئی کو یہ سات فیصد کے قریب مہنگا ہوا تھا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں 16 مئی کے بعد سے ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت 3080.25 روپے یعنی 4.99 فیصد اضافے سے 64770.53 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
دو بار میں اس کی قیمت میں 6965.25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح ممبئی میں ہوائی جہاز کا ایندھن 3094.12 روپے یعنی 5.17 فیصد مہنگا ہوا ہے اور اتوار سے اس کی قیمت 62917.02
روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔
کولکتہ میں ، یہ 2650.12 روپے یعنی چار فیصد اور چنئی میں یہ 3،279.05 روپے یعنی 5.20 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکتہ میں اب اس کی قیمت 68895.86 روپے اور چنئی میں 66374.41 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا ہر پندرہ دن میں جائزہ لیا جاتا ہے۔