ہوائی سفر انسان کے لیے ہمیشہ ہی بہت پرجوش رہا ہے، انسان چاہے کتنی بار ہوائی سفر کرے ہر بار اس کے لیے جہاز میں سفر کرنا ایک نیا تجربہ ہوتا ہے تاہم جہاز میں سفر کے دوران مسافروں کو متعدد مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں جن میں جہاز کے عملے کا مسافروں کے ساتھ غیر مہذب سلوک اور غیر معیاری کھانے کی فراہمی قابل ذکر ہیں۔
فضائی سفر کے دوران عملے کی جانب سے مسافروں کو غیر معیاری کھانے کی فراہمی پر کئی خبریں منظر عام پرآچکی ہیں تاہم اب ایک معروف فضائی کمپنی سے تعلق رکھنے والی ائیرہوسٹس شریاس بی نے اتنے ہولناک انکشاف کیے ہیں جنہیں جان کر لوگ جہاز میں پیش کیے جانے والے کھانے سے فاقہ کرنا بہتر سمجھیں گے۔