لکھنئو : (۳۱ / اگست ) : اڈانی گروپ کے چیئرمین مسٹر گوتم اڈانی اور اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر پریتی اڈانی کی رہنمائی میں، گروپ شروعاتی دور سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں پر عمل پیرا ہے.
اڈانی لکھنؤ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کے زیراہتمام اور چوہدری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کمیونٹی سینٹر میں سی ایچ سی (CHC) سروجنی نگر کے اشتراک سے ، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز سے وابستہ 500 ملازمین اور افسران کو کووڈ –19 کے ٹیکے لگائے گئے۔
غورطلب ہے کہ اڈانی فاؤنڈیشن نے کوروانا وائرس کو ختم اور اس عالمی وبا سے نجات پانے کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ویکسینیشن مہم کو آگے بڑھانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔