ممبئی ، 27 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔
فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ بنا رہے ہیں۔
حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔
اس فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں ، جو گنگوبائی کا کردار ادا کریں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ فلم میں اجے دیوگن ممبئی کے ڈان کریم لالا کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
اس سے قبل اجے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کام کر چکے ہیں۔
فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ حسین زیدی کی لکھی کتاب’ممبئی کی مافیا کوئین‘ پر مبنی ہے۔
یہ فلم 30 جولائی کو ریلیز ہو گی۔