نئی دہلی ، ؛مشہور صحافی اور مختلف نیوز اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز رہنے والے مسٹر اجے کول نے بدھ کے روز ملک کی سرفہرست اور معروف نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے ایڈیٹر انچیف کا عہدہ سنبھال لیا یو این آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مسٹر اجے کول کی اس کثیر لسانی نیوز ایجنسی کے ایڈیٹرانچیف کے عہدے پر تقرری کا اعلان کیا۔
یو این آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ڈائرکٹر مسٹر بنود منڈل نے یہاں مختلف محکموں کے اہلکار میں ان کا تعارف کرایا۔ مسٹر کول کا صحافت کے میدان میں 27 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے اور ان کادور زیادہ تر مختلف نیوز ایجنسیوں میں کام کرتے گزرا ہے۔ وہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے ایڈیٹر ، ڈیجیٹل نیوز ایجنسی (اے این آئی) کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اور آئی اے این ایس کے منیجنگ ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
یو این آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ، مسٹر ساگر مکھوپادھیائے نے کہا کہ مختلف امیدواروں کے درمیان اس عہدے کے لئے مسٹر کول کو منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ انھیں صحافتی دنیا میں ادارت سے لے کر رپورٹنگ تک اور ملکی امور سے لے کر بین الاقوامی امور تک کی کوریج میں بہترین گرفت ہے۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے مختلف نیوز ایجنیوں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور اس کے نظام کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں آزادی کے بعد جن دو نیوز ایجنسی کا قیا، عمل میں آیا تھا ان میں ایک یو این آئی بھی ہے اور اس نے آزادی کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حال ہی میں یو این آئی نے عالمی سطح پر اپنی زبردست شناخت بنانے کے لئے ایک ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا تھا۔