ممبئی،: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کے روز اجیت پوار اور دیگر سینئر لیڈروں کی ایکناتھ شندے کی حکومت میں بطور وزیر حلف برداری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ‘آپریشن لوٹس’ کا حصہ قرار دیا۔
آج یہاں اپنے بیان میں این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ تمام لیڈران، ضلع صدر اور کارکنان پارٹی سربراہ شرد پوار کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا، [؟]حلف برداری کی تقریب کو پارٹی کی طرف سے رسمی حمایت نہیں دی گئی ہے ۔ یہ ‘آپریشن لوٹس’ کا حصہ ہے ۔ کچھ لیڈروں نے ذاتی طور پر حلف لیا ہے ۔”
واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب اجیت پوار کو پارٹی میں کنارے کر دیا گیا تھا اور این سی پی سپریمو کی بیٹی سپریا سولے کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا۔