لکھنؤ: رام مندر ۔بابری مسجد مسئلے پر آرٹ آف لیونگ کے چیف شری شری روی شنکر سے ملنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایکزکٹیو کمیٹی سے باہر کئے گئے ممبر سلمان حسینی ندوی نے اجودھیا مسئلے سے خود کو الگ کرنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجودھیا تنازع کو سلجھانے کو لیکر کسی کسی بھی طرح کی کوئی پہل نہیں کریں گے اور عدالت کے فیصلے کاانتظار کریں گے اور عدالت کا جو فیصلہ ہوگا وہ انہیں تسلیم ہوگا۔
اجودھیا معاملے سے ندوی نے خود کو کیا الگ،بورڈ میں شامل ہونے کیلئے رکھی یہ شرط
جانکاری کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا کے ایکزیکٹیو کمیٹی سے باہر کئے گئے ممبر سلمان حسینی ندوی نے صاف کیا ہے کہ وہ اجودھیا مسئلے سے اپنے آ پ کو باہر کر چکے ہیں۔وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ اے آئی ایم پی ایل بی میں واپسی تبھی کریں گے جب اسد الدین اویسی اور کمل فاروقی سمیت چار لوگوں کو بورڈ سے باہر نہیں کر دیا جاتا۔