جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں جمعرات کو ایک اور فوجی شہید ہوگیا۔ اس کے ساتھ کل سے اب تک فوج کے پانچ جوان شہید ہو چکے ہیں۔
راجوری انکاؤنٹر: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں جمعرات کو ایک اور فوجی شہید ہوگیا۔ اس کے ساتھ کل سے اب تک شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ بدھ کو فوج کے چار جوان شہید ہوئے جن میں دو کیپٹن اور دو سپاہی شامل تھے۔ اس واقعے میں تین دیگر زخمی ہوئے جنہیں بعد میں ادھم پور کے آرمی کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔
Mehbooba Mufti on Rajouri Encounter pic.twitter.com/qgCBgK40ci
— Kashmir Patriot (@KashmirPatriot) November 23, 2023