اندور،26جون(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے گنجی کنپاؤنڈ حلقے میں آج ایک بوسیدہ مکان کو توڑنےکے لیے پہنچنے والے میونسپل کے اہلکاروں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے حامیوں نے زدوکوب کیا۔
اس سلسلے میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کرکٹ کے بلے سے میونسپل کے اہلکاروں کو پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔