الہ آباد : یوگی آدتیہ ناتھ کو ہندوتو وادی شبیہ چھوڑنی ہوگی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کا بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔ اکھا ڑا پریشد کے سر براہ مہنت نریندر گری نے کہا ہے کہ یو پی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنا یوگی حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے ۔
نریندر گری نے کہا کہ ریاستی حکومت کو تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور تمام مذاہب کا مساوی طور پر احترام کرنا ہوگا ۔ نریندر گری نے مزید کہا کہ کہ سبھی فرقوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ’’ ہندو تو وادی ‘‘ شبیہ چھوڑنی ہوگی ۔
خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ ہمیشہ مسلم مخالف بیا نوں کے لیے ہی موضوع بحث رہے ہیں اور الیکشن کے دوران بھی انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ۔ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد کہیں مسجد میں ان کے حامی بی جے پی اور ہندو واہنی کے جھنڈے لگا رہے ہیں ، تو کہیں مسلمانوں کی ٹوپیاں اچھال ان کی پٹائی کی جا رہی ہے۔