لکھنؤ: جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو مسلسل “گمراہ” کرنے کے لیے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی سرزنش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر و یوگی حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ عوام نے انہیں جھوٹ پھیلانے اور غلط اعداد و شمار پیش کرنے کی عادت کی وجہ سے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
سنگھ نے اکھلیش کا عادتا جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا’اکھلیش ابھی بھی اپنی عادتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔
اور ایک بار پھر غربت پر غلط اعداد وشمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔