لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو سماج وادی مفکر رام منوہر لوہیا کی کتاب سے ان کےلکھے گئے الفاظ کو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
کتاب میں ڈاکٹر لوہیا نے لکھا ہے کہ ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی لڑائی ہندو مذہب میں کھلے پن ، سخت گیری کی لڑائی گزشتہ پانچ ہزار برسوں سے زیادہ عرصہ سے چل رہی ہےاور اس کا اختتام ابھی بھی دکھائی نہیں دیتا۔
اس بات کی کوئی کوشش نہیں کی گئی جو ہونی چاہئے تھی کہ اس لڑائی کو نظر میں رکھ کر ہندوستان کی تاریخ لکھی جائے لیکن ملک میں جوکچھ ہوتا ہے اس کا بہت بڑا حصہ اسی کی وجہ سے ہوتاہے سبھی مذاہب میںکسی نہ کسی وقت کھلے پن اور سخت گیر لوگوں کی سخت گیروںکی لڑائی ہوئی ہے لیکن ہندو مذہب کےعلاوہ وہ تقسیم ہوگئے۔