لکھنو: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو پانچ اگست کو سائیکل چلا کر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کی مخالفت کریں گے۔
پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے منگل کو بتایا کہ ایس پی لیڈر جنیشور مشر کی جینتی پر ایس پی اترپردیش کے ہر ضلع میں تحصیل سطح پر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی سائیکل یاترا نکالے گی۔