رام پور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کے سینئر لیڈر اوررکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کے صحت کی نگہداشت کے لئے دہلی سے ماہرڈاکٹروں کی ٹیم کو بلایا ہے۔
کورونا انفیکشن کاسامناکررہے مسٹرخان لکھنئو کے میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں جہاں ان کی صحت میں بہتری ہورہی ہے۔
مسٹراکھلیش یادو میدانتا اسپتال پہنچے جہاں وہ ایس پی کے لیڈر کاعلاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اوران کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔