کشی نگر: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظرپارٹی کی تشہیری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے وجے رتھ یاترا کے ساتھ دو روزہ دورے پر ہفتہ کو کشی نگر پہنچیں گے۔
ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن رام اودھ یادو نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اکھلیش 13 نومبر کو وجے رتھ یاترا کے ساتھ گورکھپور سے کشی نگر میں واقع ہاٹا اسمبلی حلقہ پہنچیں گے۔
یادو نے بتایا کہ اکھلیش جو رتھ یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں، ضلع کے سبھی سات اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کریں گے۔