لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے آر ایل ڈی صدر سنجے چودھری کے ان کو دبانے والے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے کسی کو دبایا نہیں آگے بڑھایا ہے۔ اگر ان کو دبایا ہوتا تو ان کی پارٹی مائنس میںہوتی۔
اسمبلی میں ان کا کوئی ممبر اسمبلی نہیں تھا وہ زیرو تھے۔ دبایا ہوتا تو وہیں رہ جاتے ہمارے ساتھ آئے اور آٹھ سیٹیں جیتیں اور اب 9ممبر اسمبلی ہیں ہم نے انہیں آگے بڑھانے کے ساتھ ہی چودھری چرن سنگھ کی وراثت کو بھی آگے بڑھایا۔
ہم نے راجیہ سبھا بھی دیا ایک راجیہ سبھا 37 ممبر اسمبلیوں پر آتی ہے ہم نے ان کو دی اور ان کی وجہ سے ایک ہوئی سماج وادیوںکا دو سیٹ کا نقصان ہوا۔ اب عوام اندازہ لگائیں کہ کس نے دھوکہ دیا۔