لکھنؤ:08اکتوبر(یواین آئی) لکھیم پور واقعہ معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی اموراجے مشرا ٹینی کے استفعی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے شبہ کا اظہار کیا کہ واقعہ کا کلیدی ملزم اجے مشرا کا بیٹا پولیس سے بچنے کے لئے ملک نیپال فرار ہوسکتا ہے۔
لکھیم پر تشدد کے متاثرہ کنبے سے ملنے کے لئے بہرائچ روانہ ہونے سے قبل اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہم مملکتی وزیر کے استعفی کے سوا کسی بھی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے جوکہ معاملے کا ملزم ہے ایس پی لیڈر نے کہا کہ ‘مملکتی وزیر کے نیپال سے پرانے رشتے ہیں اور ان کا بیٹا وہیں چھپا ہوسکتا ہے’۔