بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی۔
اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔‘
She was my core. And today I feel an unbearable pain at the very core of my existence. My maa Smt Aruna Bhatia peacefully left this world today morning and got reunited with my dad in the other world. I respect your prayers as I and my family go through this period. Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021