صہیونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق خبر منظر عام پر آگئی
خود ساختہ اسرائیلی ریاست سے وابستہ باوردی دہشت گردوں نے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر ایک بار پھر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق باوردی صیہونی دہشت گردوں نے نمازیوں پر شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد فتح کا جشن منارہے تھے کہ صہیونی فورسز نے چڑھائی کردی اور مسجد کے ملحقہ صحن میں گھس کر نمازیوں پر شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی، تاہم نوجوان منتشر نہ ہوئے تو صہیونیوں نے ربڑ کی گولیاں برسادیں اور گرنیڈ پھینکنا شروع کردیئے۔
صیہونی حکومت سے وابستہ باوردی دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونیوں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کے باوردی دہشت گردوں کی چڑھائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔